ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا کانگریس کے قدآور لیڈر شانتا رام نائیک کا انتقال، راہل گاندھی نے جتایا غم

گوا کانگریس کے قدآور لیڈر شانتا رام نائیک کا انتقال، راہل گاندھی نے جتایا غم

Sat, 09 Jun 2018 23:26:54    S.O. News Service

پنجی ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گوا کانگریس کے سابق صدر اور سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ شانتا رام نائیک کا ہفتے کو صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا۔گوا پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری الٹنہو گومس نے بتایا کہ تکلیف کی شکایت کے بعد 72سال کے نائیک کو مڈگاؤں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح سات بجے انہوں نے آخری سانس لی۔گوا کانگریس کے قدآور لیڈر رہے شانتا رام نائیک کی موت پر کانگریس صدرراہل گاندھی نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ گوا کانگریس کے سابق چیف، رہنما اور سینئر کانگریسی لیڈرشانتا رام نائیک کے انتقال کے بارے میں سن کر مجھے دکھ ہے، جنہوں نے گوا کے ریاست کے لئے جنگ میں اہم کرداراداکیا۔اس دکھ کے وقت میں ان کے خاندان کے تئیں میری تعزیت۔ان کی روح کو امن ملے۔کانگریس لیڈر گریش رائے چودانکر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بری خبر ہے۔ہم نے ایک رہنما کو کھو دیا ہے۔انہوں نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو مشورہ دے کر انہیں کانگریس میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی۔ہمارے لئے یہ بڑا نقصان ہے۔کانگریس کے وفادار مانے جانے والے نائیک 1984 کے عام انتخابات میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے گوا کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کی بھی مانگ کی تھی جو 1987 میں مکمل ہوئی تھی۔انہوں نے راجیہ سبھا میں گوا کا دو بار نمائندگی کی تھی۔وہ 2005 سے 2011 اور 2011 سے 2017 تک مسلسل دو بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔سال 2017 میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ونے تندولکر سے وہ ہار گئے تھے۔ان کے خاندان میں بیوی کے علاوہ ایک بیٹا ہے۔


Share: